اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی مجہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران، دنیا کے تمام ملکوں خاصطور سے ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ صدر مملکت نے میانمار کے سفیر یوآن خین سو کی جانب سے تقرری کے کاغدات پیش کئے جانے کے موقع ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں میانمار کے ساتھ تعلقات کی توسیع کیلئے اعلان آمادگی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میانمار میں امن و استحکام قائم اور سماجی یکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایران کے صدر جمہوریہ نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ میانمار میں موجود اقلیّتیں خاصطور سے مسلمان، بغیر کسی مشکل کے زندگی بسر کریں گے اور اگر میانمار کے حکام مسلمانوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے تعاون چاہیں گے تو ایران، میانمار کے قوانین کے دائرے میں اس سلسلے میں تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔اس ملاقات میں میانمار کے سفیر نے بھی ایران اور میانمار کے تعلقات کو دوستانہ قراردیا اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔
22 جولائی 2014 - 13:22
News ID: 625893
اسلامی مجہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران، دنیا کے تمام ملکوں خاصطور سے ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے۔